سال 25 کے 73 دنوں میں 195 شہری ٹریفک حادثات میں جاں بحق

سال 25 کے 73 دنوں میں 195 شہری ٹریفک حادثات میں جاں بحق

حادثے میں جاں بحق افراد میں خواتین، مرد، بچے اور بچیاں شامل ہیں
سال 25 کے 73 دنوں میں 195 شہری ٹریفک حادثات میں جاں بحق

ویب ڈیسک

|

15 Mar 2025

کراچی میں سال 25 میں اب تک 145 شہری ٹریفک حادثات میں جاں بحق

ذ کورنگی میں ایک ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار دو نوعمر لڑکے متاثر ہوئے، جن میں سے ایک جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

 حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آیا، جبکہ متوفی اور زخمی کی شناخت فوری طور پر نہیں ہو سکی۔  

ریسکیو حکام کے مطابق رواں سال 2025 کے پہلے 73 دنوں میں کراچی میں ٹریفک حادثات میں 195 افراد ہلاک اور 2412 زخمی ہوئے ہیں، جبکہ ہیوی گاڑیوں کے حادثات میں 61 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ 

ہلاکتوں میں سب سے زیادہ ٹریلر، ڈمپر، اور واٹر ٹینکر کے حادثات شامل ہیں۔

جس میں 149 مرد ، 21 خواتین ، 19 بچے اور 6 بچیاں شامل ہیں جبکہ ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 2 ہزار 412 افراد زخمی ہوگئے جس میں 2013 مرد ، 302 خواتین ، 71 بچے اور 26 بچیاں شامل ہیں۔

اب تک ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 61 ہوگئی جس میں سب سے زیادہ ٹریلر کی ٹکر سے 22 ، ڈمپر کی ٹکر سے 15 ، واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 11 ، مزدا کی ٹکر سے 5 جبکہ بس کی ٹکر سے 8 افراد جاں بحق ہوئے ہیں ۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!