سال نو کا جشن، کراچی کے شہریوں کیلیے بڑی خوشخبری

سال نو کا جشن، کراچی کے شہریوں کیلیے بڑی خوشخبری

سی ویو کھلا رہے گا
سال نو کا جشن، کراچی کے شہریوں کیلیے بڑی خوشخبری

ویب ڈیسک

|

31 Dec 2025

کراچی کے شہریوں کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے کہ نئے سال کی آمد کے موقع پر سی ویو جانے والی تمام سڑکیں کھلی رہیں گی۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ سمیت خطرناک کرتب دکھانے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ سی ویو جانے والے راستوں پر دو ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف اقدامِ قتل کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔

ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ عوام کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور جو کوئی بھی امن و امان خراب کرنے کی کوشش کرے گا اس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ پولیس نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ قانون کا احترام کریں اور نئے سال کا جشن پُرامن انداز میں منائیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!