اسلام آباد میں زلزلے سے زمین لرز اٹھی، شہری خوفزدہ
ریکٹر اسکیل پر شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے
ویب ڈیسک
|
28 Nov 2024
اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں سے زمین لرز اٹھی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے شہریوں نے شام 4 بج کر 20 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جس کے بعد وہ خوف کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.2ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا اور گہرائی 212 کلومیٹر زیر زمین تھی۔
ہنگامی حالات پر نظر رکھنے والے سرکاری ادارے این ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصانات کی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم ٹیموں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔
Comments
0 comment