اسلام آباد میں بیلجیئم سے آئی خاتون سے زیادتی، ہاتھ پاؤں باندھ کر پھینک دیا گیا
مجھے پانچ روز تک جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، خاتون کا پولیس کو بیان
ویب ڈیسک
|
14 Aug 2024
اسلام آباد میں بیلجیئم سے آئی غیر ملکی خاتون کو نامعلوم افراد نے زیادتی کے بعد ہاتھ پاؤں باندھ کر جی 6 کے علاقے میں فٹ پاتھ پر پھینک دیا۔
وہاں سے گزرنے والے ایک شہری نے پولیس کو ہیلپ لائن پر کال کر کے واقعے سے آگاہ کیا۔
خاتون نے اہلکاروں کو بتایا کہ مجھ پر پانچ روز تک جنسی تشدد کیا جاتا رہا۔ پولیس کے مطابق 28 سالہ غیر ملکی خاتون کا تعلق بیلجیم سے ہے، متاثرہ خاتون کو میڈیکل چیک اپ کے لیے پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اطراف میں لگے کیمروں کی فوٹیج حاصل کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلیے اقدامات کیے جائیں گے۔
Comments
0 comment