سندھ میں ڈاکوؤں کے خلاف رپورٹنگ کرنے والا صحافی قتل
ویب ڈیسک
|
28 Aug 2024
سندھ کے ضلع گھوٹکی کے نواحی علاقے رونتی میں مسلح افراد نے حملہ کرکے مقامی صحافی بچل گھنیو کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق مقتول رونتی میں سندھی نیوز چینل آواز ٹی وی کے مقامی رپورٹر بچل گھنیو صبح سویرے گھر کے قریب کھیتوں میں گئے تھے جہاں مسلح افراد نے اُن پر قاتلانہ حملہ کیس جس میں وہ جاں بجق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثار کے حوالے کردیا ہے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مقتول صحافی کی والدہ کو پہلے ڈاکوؤں نے قتل کیا تھا، جس کے بعد وہ کچے اور دیگر مسلح ڈاکوؤں کے خلاف رپورٹنگ کرتا تھا۔
عزیز و اقارب نے قتل کا الزام ڈاکوؤں پر عائد کیا اور قاتلوں کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کا کہنا ہے ڈاکوؤں کا حملہ ہے یا کوئی ذاتی دشمنی ابتدائی تحقیات کی جارہی ہے۔ اُدھر وزیراعلیٰ، گورنر سندھ اور وزیر داخلہ نے بچل گھنیو کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس سے رپورٹ طلب کی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
Comments
0 comment