سرگودھا میں چارہ کھانے پر سفاک شخص نے بھوکی بھینس کی زبان کاٹ دی

سرگودھا میں چارہ کھانے پر سفاک شخص نے بھوکی بھینس کی زبان کاٹ دی

پولیس نے ملزم بلال کو گرفتار کرلیا
سرگودھا میں چارہ کھانے پر سفاک شخص نے بھوکی بھینس کی زبان کاٹ دی

ویب ڈیسک

|

15 Jul 2024

پنجاب کے علاقے سرگودھا میں چارہ کھانے پر سفاک شخص نے بھوکی بھینس کی زبان کاٹ دی۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا شہر میں پیر کے روز دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جس میں ریڑھی بان سے چارے پر منہ مارنے والی بھینس کو پکڑ کر چھری سے اُس کی زبان کاٹ دی۔

پولیس کے مطابق نذیر نامی چرواہا بھینسوں کا ریوڑ لے کر واپس گھر جارہا تھا کہ اسی دوران ایک بھینس نے ریڑھی پر پڑے چارے کو منہ مارا۔

بھینس کے منہ مارنے پر بلال نامی مالک مشتعل ہوا اور اُس نے بھینس کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اُس کی زبان کاٹ دی۔

پولیس نے چرواہے کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم بلال کو گرفتار کرلیا، جس نے اپنے گھناؤنے اور سفاکانہ فعل کا اعتراف بھی کیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!