سرگودھا میں منتہا زہرا قتل کیس کا مرکزی ملزم پولیس کارروائی کے دوران ہلاک

سرگودھا میں منتہا زہرا قتل کیس کا مرکزی ملزم پولیس کارروائی کے دوران ہلاک

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں
سرگودھا میں منتہا زہرا قتل کیس کا مرکزی ملزم پولیس کارروائی کے دوران ہلاک

Webdesk

|

24 Jun 2026

سرگودھا: سات سالہ منتہا زہرا کے قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزم محمد ارسلان پولیس کی ایک کارروائی کے دوران ہلاک ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کو اسلحہ برآمدگی اور کیس سے متعلق مزید شواہد اکٹھے کرنے کے لیے لے جایا گیا تھا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کی، جس کی زد میں آ کر محمد ارسلان جان کی بازی ہار گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کے لیے کارروائیاں بھی کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ کمسن منتہا زہرا کے قتل کے واقعے نے ملک بھر میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑا دی تھی۔ شہریوں اور سماجی حلقوں کی جانب سے ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لانے اور سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

پولیس کا مؤقف ہے کہ مقدمے کے تمام پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں اور واقعے میں ملوث دیگر افراد کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!