صوابی میں سفاک بھائی نے تین بہنوں کو قتل کردیا، دو نے چھپ کر جان بچائی

صوابی میں سفاک بھائی نے تین بہنوں کو قتل کردیا، دو نے چھپ کر جان بچائی

واقعہ صوابی کے تھانہ زیدہ میں پیش آیا
صوابی میں سفاک بھائی نے تین بہنوں کو قتل کردیا، دو نے چھپ کر جان بچائی

ویب ڈیسک

|

11 Jul 2024

خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں بھائی نے فائرنگ کر کے اپنی تین سگی بہنوں کو قتل کردیا جبکہ گھر میں موجود دو بہنوں نے چھپ کر جان بچائی۔

پولیس کے مطابق واقعہ صوابی کے علاقے تھانہ زیدہ کے علاقے میں پیش آیا، ملزم قتل کے بعد موقع سے فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کیلیے پولیس چھاپے ماررہی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتول لڑکیوں کی عمریں 18 سے 24 سال کے درمیان تھیں جب کہ گھر میں موجود دیگر 2 بہنوں نے چھپ کر اپنی جان بچائی۔ پولیس کے مطابق ایک بہن کی حال ہی میں منگنی ہوئی تھی، جس پر ملزم کو رنج تھا جب کہ ان کی والدہ کا انتقال ہو چکا ہے اور والد ساتھ ہی رہتے ہیں۔ 

مقتول بہنوں کا ایک بھائی دبئی میں مقیم ہے۔ واقعے کے بعد تینوں لڑکیوں کی لاشیں باچا خان اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد جمع کرنے کے ساتھ قاتل کی تلاش کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!