صوابی میں تلخ کالامی کے بعد فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق
Webdesk
|
15 Mar 2024
صوابی میں دو خاندانوں میں تلخ کالامی کے بعد فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقے کالو خان تھانے کی حدود میں دو فریقین کے درمیان معمولی تلخ کالامی کے بعد ہاتھا پائی ہوئی۔
ہاتھا پائی کے نتیجے میں فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف ڈنڈوں اور سریوں کا آزادانہ استعمال کیا اور پھر ایک فریق نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دو سگے بھائی مشتاق زادہ اور محمد زادہ جاں بحق ہوگئے۔
جوابی فائرنگ میں حملہ آور اشتیاق زخمی ہوا جبکہ اُس کے گھر کی خاتون (بھابھی) مثل ذادہ (بیوہ اور بیٹا سعود زخمی ہوا۔
پولیس نے ملزم اشیاق زادہ کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے تھانہ کالو خان میں قتل و اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا،جبکہ ملزم سے تفتیش بھی شروع کردی ہے۔
Comments
0 comment