سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایرانی حمایت یافتہ کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایرانی حمایت یافتہ کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد گرفتار

گرفتار دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔
سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایرانی حمایت یافتہ کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد گرفتار

Webdesk

|

16 May 2024

کراچی:سی ٹی ڈی کراچی نے ایرانی حمایت یافتہ کالعدم تنظیم زینبیون بریگیڈ کے دو دہشت گردوں حسین اکبر اور وقار عباس کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ گرفتار دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔

اس سے قبل پاکستان رینجرزسندھ اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے سموں گو ٹھ سے ڈکیتی اورلوٹ مار کی متعدد وارداتوں میںانتہائی مطلوب ملزم ناصر عرف چیپو کو گرفتار کرلیاہے۔

گرفتارملزم کے قبضے سے ایک عدد30بور پسٹل بمعہ رائونڈزبرآمدہواہے۔ترجمان رینجرزکے مطابق ملزم نے 2020میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں پرانا گولیمار، بسم اللہ ہو ٹل اورشیل پمپ سے اسلحے کے زور پرشہریوں سے موبائل فونز اور نقد ی چھیننے کا اعتراف کیا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملز م نے 2021میں شرین والی گلی میں ریاست نامی منشیات فروش کے اڈے پر رینجرز مو بائل پر اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر فائر نگ کرنے کا انکشاف بھی کیا ہے۔

 ملزم اس سے پہلے بھی گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔گرفتارملزم کو بمعہ اسلحہ وایمونیشن مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!