2 hours ago
سیکیورٹی فورسز نے چند گھنٹوں میں 47 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک کردیے

ویب ڈیسک
|
9 Aug 2025
پاک افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے خلاف جاری کامیاب کلیئرنس آپریشن میں مزید 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان کے علاقے ژوب سمبازہ میں 8 اور 9 اگست کی شب کیے گئے اس آپریشن کے بعد ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 47 ہو گئی ہے۔
اس سے قبل، 7 اور 8 اگست کو بھی اسی علاقے میں کارروائیوں کے دوران 33 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔
سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا ہے۔ پاک فوج کا کہنا ہے کہ وہ ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور کسی بھی بیرونی حمایت یافتہ شرپسندی کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
Comments
0 comment