ٹک ٹاک کا جنون نوجوان کی جان لے گیا

ٹک ٹاک کا جنون نوجوان کی جان لے گیا

پولیس حکام نے کہا کہ واقعہ کی مختلف زاویوں سے تفتیش کر رہے ہیں۔
ٹک ٹاک کا جنون نوجوان کی جان لے گیا

Webdesk

|

19 Apr 2026

حیدرآباد: سندھ کے علاقے حیدر آباد میں ٹک ٹاک بنانے کا جنون نوجوان کی جان لے گیا۔واقعہ تھانہ حسین آباد کی حدود میں پیش آیا، جس کے متعلق اہل علاقہ نے بتایا کہ نوجوان اسلحہ کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی۔

گولی لگنے سے شبیر موقع پر ہی دم توڑ گیا جب کہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی جائے واقعہ پر پہنچ گئی جس نے مقتول کی لاش ہسپتال منتقل کرائی۔

دوسری جانب پولیس حکام نے کہا کہ واقعہ کی مختلف زاویوں سے تفتیش کر رہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!