2 hours ago
ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 4 افراد جاں بحق
حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا جبکہ ٹریلر کو تحویل میں لے لیا گیا۔
Webdesk
|
30 Dec 2025
نواب شاہ: نواب شاہ میں ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعے میں ملوث ڈرائیور ٹریلر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق سکرنڈ کے قریب نیشنل ہائی وے پر تیز رفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔ حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا جبکہ ٹریلر کو تحویل میں لے لیا گیا۔
Comments
0 comment