ٹریلر نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو روند ڈالا، شیر خوار بچہ جاں بحق

Webdesk
|
2 Feb 2025
کراچی:بھینس کالونی میں ٹریلر نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں شیر خوار بچہ جاں بحق جبکہ ماں زخمی ہوگئی، اتحاد ٹاون میں کوچ نے نوعمر لڑکے کو کچل کر ہلاک کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق بھینس کالونی کے علاقے روڈ نمبر 6 مہران ہائی وے کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار پر ماں کی گود میں سوار 15 ماہ کا بیٹا سوہان علی شاہ جاں بحق ہوگیا۔
جبکہ اس کی والدہ 28 سالہ شبانہ زوجہ نور محمد شاہ زخمی ہوگئی، ایس ایچ او شاہ سکھن جاوید ابڑو نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور شکیل کو گرفتار کر کے ٹریلر کو اپنے قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا۔
جبکہ متوفی بچے کی لاش اور زخمی والدہ کو ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے جناح اسپتال منتقل کر دیا۔اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
Comments
0 comment