تین بچے سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق

تین بچے سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق

مرنے والوں میں دو بچیاں اور ایک لڑکا شامل ہے
تین بچے سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق

Webdesk

|

1 Sep 2024

میہڑ: سندھ میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب کا سامنا ہے اور ضلع دادو کی تحصیل میہڑ میں تین بچے سیلابی پانی میں ڈوب گئے جن کی لاشیں نکال کراسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل میہڑ مین تین بچے سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے،جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے فوری حرکت میں آئے اور تینوں بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔

مرنے والوں میں دو بچیاں اور ایک لڑکا شامل ہے۔ میہڑ کے علاقے شاہ پنجو کے قریب دریائے سندھ کے پانی میں بچی ڈوب کر جاں بحق ہوئی جس کی شناخت 8 سالہ اختیارہ سولنگی کے نام سے ہوئی، بچی گھر کے قریب کھیل رہی تھی کہ پانی میں گر کر جاں بحق ہوگئی۔

ادھر میہڑ کے قریب سیلابی ریلے میں ڈوب کر ایک اور بچی جاں بحق ہوگئی، بچی سیلابی ریلے کے قریب کھیلتے ہوئے پائوں پھسلنے سے ریلے میں بہہ گئی اور ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔

میہڑ کے قریب گائوں رائس کینال میں 9 سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق ہو گیا، جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت رضوان کھوسو کی نام سے ہوئی، بچہ رائس کینال میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!