4 hours ago
وفاقی حکومت کا بجلی کی قیمتوں میں کمی فیصلہ، صارفین کو 52 ارب کا ریلیف ملے گا
نیپرا درخواست پر سماعت 12 فروری کو کرے گی
ویب ڈیسک
|
2 Feb 2025
وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔
پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے ایڈجسٹمنٹ کی درخواست بھی نیپرا کو جمع کروا دی ہے۔ جس میں دو روپے فی یونٹ تک کمی کی سفارش کی گئی ہے۔
منظوری کی صورت میں مارچ 2025 سے بجلی کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے جس سے عوام کو 52 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔
پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی جانب سے دائر درخواست پر 12 فروری کو نیپرا میں سماعت ہوگی اور اگر کمی ہوئی تو صارفین کو مارچ، اپریل، مئی کے مہینوں میں ریلیف ملے گا۔
Comments
0 comment