ویڈیو گیم پر جانے والے 9 سالہ بچے سے دکاندار کی بدفعلی

ویب ڈیسک
|
23 Jul 2024
راولپنڈی کے علاقے گوجر خان میں ویڈیو گیم پر جانے والے 9 سالہ بچے کو درندہ صفت شخص نے بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ گوجرخان کے علاقے میں نو سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا جس پر بچے کے والد کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ میرا نو سالہ بیٹا ویڈیو گیم کھیلنے کے لیے گیا روتا ہوا واپس آیا پوچھا تو بہت ڈرا ہوا تھا، بار بار دریافت کرنے پر بتایا کہ ویڈیو گیم کھیلنے گیا تو دکان مین جاوید عرف جیدا تنہا موجود تھے۔
ایف آئی آر کے مطابق ٹوکن لیکر گیم کھیلنا شروع کی تو جاوید عرف جیدا نے زبردستی کرتے ہوئے زیادتی کا نشانہ بنایا اور شور کرنے پر سنگین نتائج کہ دھمکیاں دیں بیٹے سے سخت زیادتی کی۔
ایس ایچ او گوجر خان نے بتایا کہ والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جس نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے۔
Comments
0 comment