ای چالان کے مقدمات جلد نمٹانے کیلیے عدالتوں کے قیام کی منظوری

ای چالان کے مقدمات جلد نمٹانے کیلیے عدالتوں کے قیام کی منظوری

ہر ضلع کی کنزیومر کورٹ کو ٹریفک چالان کی عدالت بنایا جائے گا
ای چالان کے مقدمات جلد نمٹانے کیلیے عدالتوں کے قیام کی منظوری

ویب ڈیسک

|

11 Feb 2026

سندھ کابینہ نے ای چالان کے مقدمات کو تیز رفتاری سے نمٹانے کے لیے اہم اصلاحات کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت صوبے کے ہر ضلع میں قائم کنزیومر کورٹس کو خصوصی ٹریفک عدالتوں کے اختیارات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اس تجویز پر اتفاق کیا گیا کہ ای چالان سے متعلق کیسز اب کنزیومر کورٹس میں سنے جائیں گے۔ حکومت کے مطابق ای چالان نظام ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں کمی لانے کے لیے نافذ کیا گیا ہے، تاہم زیر التوا مقدمات کی بڑی تعداد کے باعث فوری فیصلوں میں مشکلات پیش آ رہی تھیں۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق اس اقدام کا مقصد ٹریفک خلاف ورزیوں کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ یقینی بنانا اور ان شہریوں کو بروقت انصاف فراہم کرنا ہے جو ای چالان کو چیلنج کرنا چاہتے ہیں یا جرمانوں سے متعلق اعتراض رکھتے ہیں۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے اجلاس میں بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے مشاورت کے بعد ٹریفک مقدمات کا دائرہ اختیار کنزیومر کورٹس کو دینے کی تجویز تیار کی گئی ہے، تاہم اس پر حتمی عملدرآمد ہائی کورٹ کی منظوری سے مشروط ہوگا۔

حکومت کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے عدالتی بوجھ کم ہوگا اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو مزید مؤثر بنایا جا سکے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!