ایبٹ آباد میں مسافر جیپ کھائی میں گرنے سے بچے اور خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق
حادثے میں 7 افراد کی حالت تشویشناک ہے
Webdesk
|
23 May 2024
ایبٹ آباد کے گاؤں لیراں میں مسافر جیپ کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے ایبٹ آباد نمبل کے گاؤں لیراں میں خستہ حال روڈ کی وجہ سے جیپ کو حادثہ پیش آیا۔
حادثے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوئے، مرنے والوں کا تعلق لیراں گاؤں سے ہی تھا جن میں ایک بچہ اور تین خواتین بھی شامل ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثے کا شکار افراد کلیاں کے بازار میں خریداری کے لیے آئے تھے اور پھر وہ شام کے وقت واپس اپے گاؤں لیراں جارہے تھے، جب جھلاں جے کے مقام پر جیپ حادثے کا شکار ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق زخمی ہونے 7 افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں مظفر آباد اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
Comments
0 comment