مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث ٹرمپ نے اپنا دورۂ چین ملتوی کر دیا

مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث ٹرمپ نے اپنا دورۂ چین ملتوی کر دیا

چینی صدر شی جنگ پنگ کے ساتھ ملاقات کا وقت تبدیل کیا جا رہا ہے
مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث ٹرمپ نے اپنا دورۂ چین ملتوی کر دیا

Webdesk

|

19 Mar 2026

مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا دورۂ چین ملتوی کر دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران سے متعلق جاری صورتحال کے پیش نظر وہ امریکا میں ہی رہنا چاہتے ہیں کیونکہ اس وقت ان کی موجودگی ضروری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چینی صدر شی جنگ پنگ کے ساتھ ملاقات کا وقت تبدیل کیا جا رہا ہے اور چین کو اس فیصلے پر کوئی اعتراض نہیں۔

خبر رساں اداروں کے مطابق صدر ٹرمپ کا دورۂ چین 31 مارچ سے 2 اپریل تک طے تھا، تاہم خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث اسے مؤخر کر دیا گیا۔

دوسری جانب صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک بیان میں کہا کہ وہ مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں، جن میں آبنائے ہرمز کی سکیورٹی سے متعلق پالیسی بھی شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ممکن ہے اس اہم بحری راستے کی سکیورٹی کی ذمہ داری ان ممالک کو دے دی جائے جو اسے استعمال کرتے ہیں، تاکہ اتحادی ممالک زیادہ فعال کردار ادا کریں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!