2 hours ago
اینکر مرید عباس قتل کیس: مرکزی کو دو بار سزائے موت کا حکم
Webdesk
|
9 Jul 2026
کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کے قتل کیس کا فیصلہ 7 سال بعد سنا دیا۔
عدالت نے دو افراد کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزم عاطف زمان کو 2 بار سزائے موت کا حکم دے دیا۔ عدالت نے مفرور شریک ملزم عادل زمان کے دائمی وارنٹ جاری کردیئے۔
پراسیکیوشن نے کہا کہ اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کو 9 جولائی 2019 کو قتل کیا گیا تھا، ملزم عاطف زمان اور عادل زمان کے خلاف تھانہ درخشاں میں مقدمہ درج تھا۔
پراسیکیوشن کے مطابق ملزم عاطف زمان اور اسکے بھائی عادل زمان نے کاروباری لین دین میں اینکر مرید عباس اور خضرحیات کو قتل کیا۔
ملزم عادل زمان سپریم کورٹ سے درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد فرار ہوگیا تھا، ٹرائل کورٹ نے عادل زمان کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔
Comments
0 comment