عاقب جاوید کی فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کرنے پر وضاحت

ویب ڈیسک
|
6 Feb 2025
پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے فہیم اشرف کو قومی اسکواڈ میں شامل کرنے کی وجہ بتادی۔ وضاحت دیدی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عاقب جاوید نے کہا کہ فہیم اشرف کو اس لیے شامل کیا ہے کہ وہ اچھی بولنگ کے ساتھ بیٹنگ بھی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فہیم اشرف بطور آل راؤنڈراور اچھا آپشن ہے، وہ پیس کے ساتھ بیٹنگ بھی کرتے ہیں اور انہیں ضرورت پڑنے پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سینٹر پچ پر بیٹنگ کا موقع ملے تو پھر میچ کی صورتحال کا زیادہ فائدہ ہوتا ہے، نیٹس کے مقابلے میں کھلاڑی میچ سیناریوں سے زیادہ فائدہ اٹھاتے ہیں۔
عاقب جاوید نے مزید کہا کہ آسٹریلیا میں سیزن کا آغاز تھا، پچز مشکل تھیں، چیمپئینز ٹرافی سے پہلے سہ ملکی سیریز بڑی معاون ثابت ہوگی۔
Comments
0 comment