آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، بھارت پاکستان کا نام روشن کرے گا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، بھارت پاکستان کا نام روشن کرے گا

بی سی سی آئی نے تصدیق کی ہے کہ ہندوستان 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے یکساں ضوابط کی مکمل تعمیل کرے گا
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، بھارت پاکستان کا نام روشن کرے گا

Webdesk

|

22 Jan 2025

لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ2025  میں بھارت پاکستان کے نام کی جرسی پہنے گا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کیلئے کٹ پر استعمال ہونیوالے''لوگو'' کی تصاویر منظر عام پر آگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی تمام ایونٹس کیلئے لوگو جاری کرتا ہے جس کے نیتجے میں میزبان ملک کا نام درج ہوتا ہے، اس حوالے سے چیمپئنز ٹرافی کے لوگو کی تصاویر منظر عام پر آ گئی ہے۔

ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کی جرسی پر یہی خصوصی لوگو لگایا جائے گا۔دوسری جانب بھارت نے سیاست کو گھسیٹتے ہوئے چیمپئنز ٹرافی کیلئے مبینہ طور پر ٹیم کی جرسی پر پاکستان (میزبان ملک کا نام) چھاپنے پر اعتراض اٹھایا تھا، جس پر کرکٹ شائقین نے بھارت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

تاہم اب بی سی سی آئی نے تصدیق کی ہے کہ ہندوستان 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے یکساں ضوابط کی مکمل تعمیل کرے گا، اس نے اپنی کٹس پر پاکستان کا نام شامل کرنے پر اعتراضات کی افواہوں کو مسترد کردیا۔

بی سی سی آئی کے سکریٹری نے یقین دلایا کہ بورڈ تمام قواعد پر عمل کرے گا جیسا کہ آئی سی سی نے بیان کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم چیمپئنز ٹرافی کے دوران یونیفارم سے متعلق آئی سی سی کے ہر اصول کی پیروی کریں گے۔

آئی سی سی کے رہنما خطوط کے مطابق، تمام حصہ لینے والی ٹیموں کو میزبان ملک کے نام کے ساتھ ٹورنامنٹ کا آفیشل لوگو ڈسپلے کرنا ہوگا۔ پاکستان 2025 کے ایڈیشن کا بنیادی میزبان ہے، حالانکہ ہندوستان کے میچ دبئی، متحدہ عرب امارات میں ہوں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!