بعض کھلاڑی خراب کارکردگی پر پردہ ڈالنے کیلئے مذہب کارڈ استعمال کررہے ہیں، احمد شہزاد

بعض کھلاڑی خراب کارکردگی پر پردہ ڈالنے کیلئے مذہب کارڈ استعمال کررہے ہیں، احمد شہزاد

ایکس (سابقہ ٹوئٹر ) پر احمد شہزاد نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو اپنی کوتاہیوں کے بارے میں جھوٹ بولنے پر نشانہ بنایا
بعض کھلاڑی خراب کارکردگی پر پردہ ڈالنے کیلئے مذہب کارڈ استعمال کررہے ہیں، احمد شہزاد

Webdesk

|

4 Jul 2024

پاکستان کے سابق کرکٹر احمد شہزاد نے بعض کھلاڑیوں پر الزام لگایا ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنی ناقص کارکردگی کو چھپانے کے لئے  "مذہب کارڈ کا استعمال" کر رہے ہیں۔

ایکس (سابقہ ٹوئٹر ) پر احمد شہزاد نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو اپنی کوتاہیوں کے بارے میں جھوٹ بولنے پر نشانہ بنایا جس کی وجہ سے گرین شرٹس کو T20 ورلڈ کپ ٹورنامنٹ سے مایوس کن شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

احمد شہزاد کا اپنی پوسٹ میں کہنا تھا کہ یہ واقعی مایوس کن ہے کہ کچھ کھلاڑی غیر ضروری پریس کانفرنسیں کرکے اور مذہب کا کارڈ کھیل کر ورلڈ کپ میں اپنی خراب کارکردگی کو چھپا رہے ہیں۔

وہ اپنی فٹنس کے بارے میں جھوٹ بولتے ہیں اور میدان میں اداکاری کا اعتراف کرتے ہیں تو ان کا ایمان کہاں جاتا ہے؟ کیا مذہب آپ کو دوسروں کو دھوکہ دینا اور میدان میں جھوٹ بولنا سکھاتا ہے؟ ۔

احمد شہزاد نے کہا، "آپ کو میدان میں کارکردگی دکھانے کے لیے معاوضہ دیا جاتا ہے، ٹیم میں گروہ بندی کرنے کیلئے نہیں، مذہب ہمیں عزم اور ایمانداری کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھانے کا درس دیتا ہے، اپنی کمزوریوں کو جھوٹ سے چھپانے کا نہیں۔

احمد شہزاد نے کہا کہ ہم چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے اعلان کردہ  اس بڑی سرجری کو فراموش نہیں ہونے دیں گے جس کا انہوں نے وعدہ کیا تھا۔

 پاکستانی ٹیم کے کچھ کھلاڑی اب چیئرمین کے اس بیان کا مذاق بھی اڑا رہے ہیں کیونکہ انہیں کوئی پروا نہیں۔ لیکن ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ شائقین کو وہ جواب ملیں جس کے وہ حقدار ہیں، اور ان کھلاڑیوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک موقف اختیار کیا ہے اور ہم اس وقت تک پیچھے نہیں ہٹیں گے جب تک کہ یہ پاکستانی ٹیم دوبارہ ٹریک پر نہیں آ جاتی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!