بابر اعظم دنیا کے نمبر ون بلے باز بن گئے

بابر اعظم دنیا کے نمبر ون بلے باز بن گئے

نئی رینکنگ کے مطابق بابر اعظم کے 824 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں
بابر اعظم دنیا کے نمبر ون بلے باز بن گئے

Webdesk

|

6 Mar 2024

پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے بھارت کے شبمن گل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی نئی رینکنگ کے مطابق بابر اعظم کے 824 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ بھارتی اوپنر شبمن گل 801 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

فہرست میں تیسرے نمبر پر ویرات کوہلی 768 اور روہت شرما 746 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

دوسری جانب، ہندوستان کے سوریہ کمار یادیو 861 پوائنٹس کے ساتھ آئی سی سی کی T20 بلے بازوں کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہیں جبکہ انگلینڈ کے فل سالٹ دوسرے جبکہ پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان تیسرے نمبر پر آگئے۔

چوتھی پوزیشن پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم  کے پاس ہے۔

پاکستانی باؤلرز باؤلنگ کیٹیگری میں ٹاپ فائیو میں جگہ بنانے میں ناکام رہے تاہم ٹی ٹوئنٹی کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹیسٹ فارمیٹ میں گیارہویں جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں ساتویں پوزیشن حاصل کی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!