'بابر اعظم کے مقابلے میں ویرات کوہلی زیرو ہے'

Webdesk
|
3 Mar 2025
پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم اپنی حالیہ خراب پرفارمنس کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں ہیں، جس میں چیمپئنز ٹرافی ان کی ناقص کارکردگی بھی شامل ہے۔
تاہم، سابق ٹیسٹ کرکٹر، چیف سلیکٹر، اور کوچ محسن خان بابر کے دفاع میں آگے آئے ، انہوں نے ایک جرات مندانہ بیان دیا ہے کہ بھارتی بیٹنگ اسٹار ویرات کوہلی بابر اعظم کے مقابلے میں 'کچھ نہیں' ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محسن خان نے بابر اور کوہلی کے درمیان موازنہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کے سامنے ویرات کوہلی کچھ نہیں، وہ صفر ہیں۔
سابق اسٹائلش اوپننگ بلے باز نے پاکستان کے کرکٹ ڈھانچے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اصل مسئلہ ملک کے کرکٹ سسٹم کا ہے جو مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ میں کوئی منصوبہ بندی، کوئی مناسب حکمت عملی، کوئی میرٹ اور کوئی احتساب نہیں ہے۔
انہوں نے بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں پاکستان کی حالیہ ناکامیوں پر بھی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگلے راؤنڈز کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکامی شرمناک ہے۔
ان کے مطابق ذاتی مفادات اور جانبداری پاکستان کرکٹ کی تنزلی کا سبب بنی ہے۔
ٹیم سلیکشن میں اقربا پروری کے مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے محسن خان نے ریمارکس دیے کہ "کوئی بھی سفارشات کے ذریعے منتخب ہو سکتا ہے، جب میں چیف سلیکٹر تھا تو میں نے ذاتی طور پر خلوص کے ساتھ ٹیم کا انتخاب کیا اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے پوری لگن کے ساتھ کام کیا"۔
Comments
0 comment