بابر اعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں دو نئے ریکارڈ اپنے نام کرلیے

بابر اعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں دو نئے ریکارڈ اپنے نام کرلیے

بابر اعظم سب سے زیادہ میچز میں کپتانی کرنے والے کپتان میں بن گئے
بابر اعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں دو نئے ریکارڈ اپنے نام کرلیے

ویب ڈیسک

|

11 May 2024

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آئر لینڈ کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں دو عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔

ڈبلن میں آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں بابر اعطم ٹی 20 میچز میں سب سے زیادہ میچز کی قیادت کرنے والے کپتان بن گئے۔

بابر اعظم نے 77 میچز میں ٹیم کی کپتانی کر کے عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا جبکہ ایرون فنچ 76 میچز کی قیادت کر کے دوسرے اور بھارت کے مہندرا سنگھ دھونی 72 میچز کی کپتانی کر کے تیسرے نمبر پر ہیں۔

اس کے علاوہ آئن مورگن نے 72 اور کین ولیمسن نے 71 ٹی ٹوینٹی میچز میں اپنی ٹیموں کی قیادت کی ہے۔

علاوہ ازیں بابر اعظم ٹی 20 میچز میں سب سے زیادہ 44 میچز میں فتوحات حاصل کرنے والے کپتان ہونے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔

اسکے علاوہ بابر اعظم نے ٹی 20 میں پچاس سے زیادہ رنز بنانے کا ویرات کوہلی کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ ففٹی پلس اسکور میں کوہلی کے برابر آگئے۔

پاکستانی کپتان نے آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ففٹی اسکور کی ، انہوں نے 108 ویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اننگز میں 38 واں ففٹی پلس اسکور بنایا۔

بھارت کے ویرات کوہلی نے 109 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اننگز میں 38 ففٹی پلس اسکور کیے ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!