بابر اعظم قومی ٹیم کے کپتان مقرر
ویب ڈیسک
|
31 Mar 2024
ناقص اور بدترین کارکردگی کی بنیاد پر کپتانی سے ہٹنے والے بابر اعظم کو ایک بار پھر وائٹ بال کے فارمیٹ کی کپتانی مل گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات کے بعد بابراعظم کو ٹی20 اور ون ڈے فارمیٹ میں گرین شرٹس کی قیادت دوبارہ سونپ دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ بابر کو گزشتہ برس آئی سی سی، ون ڈے ورلڈکپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر گزشتہ برس آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے باعث بابراعظم تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے دستبر دار ہوگئے تھے جس کے بعد پی سی بی نے شاہین آفریدی کو ٹی20 اور شان مسعود کو ٹیسٹ کا کپتان مقرر کردیا تھا تاہم ون ڈے کے کپتان کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا تھا۔
Comments
0 comment