بابراعظم کے لئے بڑی مشکل کھڑی ہوگئی، اہم چیز سے محروم
سابق کپتان نے اپنا موبائل کھو یا چوری ہوجانے کی اطلاع سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری کی صورت میں شیئر کی۔

Webdesk
|
6 Feb 2025
پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان اور ون ڈے کے سرفہرست بلے باز بابر اعظم کا موبائل فون کہیں کھو گیا۔
سابق کپتان نے اپنا موبائل کھو یا چوری ہوجانے کی اطلاع سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری کی صورت میں شیئر کی۔
سابق کپتان نے اپنے چاہنے والوں کو اپنے ساتھ پیش آئی پریشانی کے حوالے سے بتایا کہ میرا موبائل فون کھو گیا جس کے بعد سارے رابطے کے نمبر بھی چلے گئے ہیں۔
بابر نے کہا کہ وہ موبائل فون اور نمبرز مل جانے کی صورت میں وہ دوبارہ رابطہ کرلیں گے۔
قومی ٹیم کے بلے باز کے مداحوں نے موبائل فون کھو جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جلد موبائل مل جانے کی دعا کی اور بلے باز کے ساتھ ہمدردی کا بھی اظہار کیا ہے۔
Comments
0 comment