بھارتی کرکٹر سمرتی مندھانا کو اسٹیڈیم میں شادی کی پیشکش

بھارتی کرکٹر سمرتی مندھانا کو اسٹیڈیم میں شادی کی پیشکش

خیال رہے کہ سمرتی اور پالاش کا تعلق طویل عرصے سے قائم ہے
بھارتی کرکٹر سمرتی مندھانا کو اسٹیڈیم میں شادی کی پیشکش

Webdesk

|

23 Nov 2025

نئی دہلی :بھارتی وومن کرکٹ ٹیم کی اسٹار اوپنر سمرتی مندھانا کو مشہور گلوکار پالاش موچل نے ڈی وائی پٹیل اسٹیڈیم میں شادی کیلئے پروپوز کردیا۔

 خیال رہے کہ بھارتی کھلاڑی کو اسی اسٹیڈیم میں پروپوز کیا گیا، جہاں بھارت نے اس ماہ کے آغاز میں جنوبی افریقہ کے خلاف وومن ورلڈ کپ کا فائنل جیتا تھا۔

پالاش نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے وہ سمرتی کو آنکھوں پر پٹی باندھ کر میدان کے وسط میں لاتے ہیں اور ایک خوبصورت رِنگ پیش کر کے سب سے بڑا سرپرائز دیتے ہیں۔

 ویڈیو کے آخر میں سمریتی خوش ہو کر ہاں کہتی ہیں اور چند لمحوں بعد دونوں کے دوست میدان میں آ کر خوشی مناتے ہیں۔ اس موقع پر پالاش کی بہن، گلوکارہ پلک موچل بھی موجود تھیں،یہ جوڑا اتوار 23 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھنے والا ہے۔

 بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی گزشتہ روز دونوں کو مبارکباد کا پیغام بھیجا۔

خیال رہے کہ سمرتی اور پالاش کا تعلق طویل عرصے سے قائم ہے، جو زیادہ تر نجی رہا تاہم دونوں نے اپنے کیریئر کے دوران ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا۔ پالاش نے خواتین ورلڈ کپ فائنل کے دوران میدان میں سمرتی اور بھارتی ٹیم کو سپورٹ بھی کیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!