بھارتی خاتون کرکٹر نے ساری پوسٹیں ڈیلیٹ کردیں، شادی ملتوی، تقریب میں والد کو ہارٹ اٹیک ہوا

بھارتی خاتون کرکٹر نے ساری پوسٹیں ڈیلیٹ کردیں، شادی ملتوی، تقریب میں والد کو ہارٹ اٹیک ہوا

کرکٹر نے تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کردیں
بھارتی خاتون کرکٹر نے ساری پوسٹیں ڈیلیٹ کردیں، شادی ملتوی، تقریب میں والد کو ہارٹ اٹیک ہوا

ویب ڈیسک

|

25 Nov 2025

بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی اسٹار کھلاڑی سمرتی مندھانا کی شادی والد کی ناساز طبیعت کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے مؤخر کر دی گئی ہے۔

سمرتی والد کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا، جس کے بعد کرکٹر نے انسٹاگرام پر اپنی شادی سے متعلق تمام پوسٹس بھی ہٹا دی ہیں، جس سے مداحوں میں تشویش بڑھ گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سمرتی کی شادی 23 نومبر کو میوزک کمپوزر پلاش موچل کے ساتھ مہاراشٹر میں ان کے فارم ہاؤس پر ہونی تھی، تاہم والد کی طبی ایمرجنسی کی وجہ سے تقریب ملتوی کر دی گئی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سمرتی کے والد سری نواس مندھانا کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

ادھر پلاش موچل بھی والد سمرتی کی طبیعت بگڑنے کی خبر سن کر شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئے، جس کے باعث انہیں بھی اسپتال لے جانا پڑا۔

پلاش کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کا اسمرتی کے والد سے گہرا تعلق ہے، اسی لیے خبر سنتے ہی وہ شدید جذباتی ہو گئے۔

ڈاکٹرز کے مطابق پلاش کی حالت اب بہتر ہے اور انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ دونوں خاندانوں کا کہنا ہے کہ شادی کی نئی تاریخ صحت کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد طے کی جائے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!