بنگلادیش کی کرکٹ ویورشپ دس ممالک کی مجموعی ویورشپ کے برابر ہے، محمد یوسف

بنگلادیش کی کرکٹ ویورشپ دس ممالک کی مجموعی ویورشپ کے برابر ہے، محمد یوسف

ایسے فیصلے نہ صرف کرکٹ کی مقبولیت بلکہ شائقین کے اعتماد کو بھی متاثر کرتے ہیں۔
بنگلادیش کی کرکٹ ویورشپ دس ممالک کی مجموعی ویورشپ کے برابر ہے، محمد یوسف

Webdesk

|

28 Jan 2026

لاہور: پاکستان کے سابق مایہ ناز کرکٹر محمد یوسف نے ٹی20ورلڈ کپ 2026 میں بنگلادیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کرنے کے آئی سی سی کے فیصلے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  آئی سی سی نے بنگلادیش کو ورلڈ کپ سے باہر رکھ کر انصاف اور تسلسل کے اصولوں پر سوالات کھڑے کر دئیے ہیں۔

محمد یوسف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ بنگلادیش کی کرکٹ ویورشپ دس ممالک کی مجموعی ویورشپ کے برابر ہے، اس کے باوجود آئی سی سی نے بنگلادیش کو ورلڈ کپ سے باہر رکھ کر انصاف اور تسلسل کے اصولوں پر سوالات کھڑے کر دئیے ہیں۔

انہوں نے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، اسکاٹ لینڈ، نیپال، نیدرلینڈز، آئرلینڈ، نمیبیا، زمبابوے، سری لنکا اور افغانستان جیسے دس ممالک کی مجموعی ویورشپ تقریباً 178ملین بنتی ہے جبکہ بنگلادیش کی اکیلے ویورشپ 176ملین ہے۔

محمد یوسف نے کہا کہ ایسے فیصلے نہ صرف کرکٹ کی مقبولیت بلکہ شائقین کے اعتماد کو بھی متاثر کرتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!