بوائے فرینڈ کے ہاتھوں زندہ جلائی جانے والی ایتھلیٹ دم توڑ گئی
ویب ڈیسک
|
5 Sep 2024
یوگنڈا کی اولمپک کمیٹی کے سربراہ نے جمعرات کو بتایا کہ یوگنڈا کی اولمپک ایتھلیٹ ربیکا چیپٹگی کینیا میں اس کے بوائے فرینڈ کے ہاتھوں آگ لگانے کے بعد انتقال کر گئی ہیں۔
ڈونالڈ روکارے نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ’’ہمیں اپنی اولمپک ایتھلیٹ ریبیکا چیپٹگی کے افسوسناک انتقال کے بارے میں معلوم ہوا ہے، جو اپنے بوائے فرینڈ کے شیطانی حملے میں زخمی ہوئی تھی‘۔
واضح رہے کہ یوگنڈا کی 33 سالہ ایتھیلیٹ چیٹگی کو اُن کے بوائے فرینڈ نے جھگڑے کے بعد زندگہ جلا دیا تھا جس کے نتیجے میں اُن کے جسم کا 80 فیصد حصہ جھلس چکا تھا۔
خاتون کو موئی ٹیچنگ اینڈ ریفرل اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ چوبیس گھنٹے زیر علاج رہی اور پھر جمعرات کی رات اُس کے تمام اعضا نے کام کردیا تھا۔
پولیس نے کہا تھا کہ ڈکسن اینڈیما مارانگاچ نامی ایک شخص، جس کی شناخت اس کے ساتھی کے طور پر کی گئی ہے، جس نے مبینہ طور پر اتوار کے چیپٹگی کو پیٹرول چھڑک کر اسے جلا دیا تھا۔
Comments
0 comment