چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم پر کروڑوں کی بارش ہوگی، انعامی رقم کے بارے میں جانیے

چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم پر کروڑوں کی بارش ہوگی، انعامی رقم کے بارے میں جانیے

آئی سی سی نے انعامی رقم کا اعلان کردیا
چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم پر کروڑوں کی بارش ہوگی، انعامی رقم کے بارے میں جانیے

ویب ڈیسک

|

14 Feb 2025

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔

آئی سی سی کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کیلیے کل انعامی رقم میں گزشتہ ایڈیشن کے مقابلے میں 53 فیصد زیادہ کی گئی ہے۔ ICC کے اعلان کے مطابق، چیمپئنز ٹرافی کے لیے کل انعامی رقم 6 لاکھ 90 ہزار ڈالر ہوگی۔

فائنل میں کامیاب ہونے والی ٹیم کو 22 لاکھ 40 ہزار ڈالر (62 کروڑ روپے سے زائد) دیے جائیں گے جبکہ رنر اپ ٹیم کو 11 لاکھ 20 ہزار ڈالر (31 کروڑ روپے سے زائد) سے نوازا جائے گا۔

سیمی فائنل میں شکست کھانے والی ٹیموں میں سے ہر ایک کو 5 لاکھ 60 ہزار ڈالر (15 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد) دیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ، گروپ اسٹیج کے ہر میچ میں جیتنے والی ٹیموں کو 34 ہزار ڈالر (تقریباً 95 لاکھ روپے) بھی دیے جائیں گے۔ پانچویں اور چھٹے نمبر پر آنے والی ٹیموں میں سے ہر ایک کو 3 لاکھ 50 ہزار ڈالر (تقریباً 9 کروڑ 80 لاکھ روپے) دیے جائیں گے، جبکہ ساتویں نمبر پر آنے والی ٹیم کو 1 لاکھ 40 ہزار ڈالر (تقریباً 3 کروڑ 90 لاکھ روپے) ملے گا۔

ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ہر ٹیم کو شرکت کے لیے 1 لاکھ 25 ہزار ڈالر (تقریباً 3 کروڑ 50 لاکھ روپے) بھی دیے جائیں گے۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کا انعقاد 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں کیا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!