چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنل، آسٹریلیا کا بھارت کو جیت کے لیے 265 رنز کا ہدف

Webdesk
|
4 Mar 2025
آسٹریلیا نے بھارت کو چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں جیت کے لیے 265 رنز کا ہدف دے دیا۔
آسٹریلیا نے دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیمی فائنل میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 49.3 اوورز میں 264 رنز پر آل آٹ ہوئی اور بھارت کو جیت کے لیے 275 رنز کا ہدف دیا۔
کپتان اسٹیو اسمتھ 73 رنز بنا کر نمایاں رہے، ایلکس کیری 61 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ٹریوس ہیڈ 33 گیندوں پر 39 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے،
گلین میکسویل 7 رنز بناسکے، جوش انگلس 11 رنز پر جڈیجا کا نشانہ بنے۔
بھارت کی جانب سے محمد شامی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ورون چکرورتی، رویندر جڈیجا، ہاردک پانڈیا نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
سیمی فائنل میچ کے لیے بھارت کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جب کہ آسٹریلیا نے ایک تبدیلی کے ساتھ میدان میں اتر رہا ہے۔ کینگرو فائنل الیون میں زخمی ہوکر میگا ایونٹ سے باہر ہونے والے اوپنر میتھیو شارٹ کی جگہ کوپر کونولی کو شامل کیا گیا ہے۔
ٹورنامنٹ میں بھارت اپنے تینوں میچز جیت کر نا قابل شکست ہے۔ تاہم ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں کینگروز کو واضح برتری حاصل ہے۔
Comments
0 comment