چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں چوتھی ٹیم کونسی پہنچی؟

ویب ڈیسک
|
1 Mar 2025
کراچی: چیمپینز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل کا لائن اپ مکمل ہو گیا ہے، جس میں جنوبی افریقہ بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر گروپ بی سے سیمی فائنل میں پہنچنے والی چوتھی ٹیم بن گئی۔
تفصیلات کے مطابق گروپ اے سے نیوزی لینڈ اور بھارت پہلے ہی سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنا چکے تھے۔ گزشتہ روز افغانستان کے خلاف میچ بارش کی نذر ہونے کے بعد آسٹریلیا نے گروپ بی سے گروپ چیمپیئن کی حیثیت سے سیمی فائنل میں اپنی نشست یقینی بنا لی تھی۔
ہفتے کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 11ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 179 رنز پر آؤٹ کر کے 207 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ اس فتح کے بعد جنوبی افریقہ نے بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔
اگر انگلینڈ جنوبی افریقہ کے خلاف یہ میچ جیت جاتا تو افغانستان بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل میں پہنچ سکتا تھا۔ تاہم، جنوبی افریقہ کی فتح نے افغانستان کی امیدوں کو ختم کر دیا۔
گروپ بی میں جنوبی افریقہ گروپ چیمپیئن کے طور پر سیمی فائنل میں پہنچا جبکہ آسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہے۔ سیمی فائنل میں حریف ٹیموں کا فیصلہ اتوار کو دبئی میں کھیلے جانے والے آخری گروپ میچ کے بعد ہوگا، جس میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ اس میچ کے نتائج کے بعد بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل میں حریف ٹیموں کا تعین کیا جائے گا۔
چیمپینز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ، بھارت، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ شامل ہو چکے ہیں۔ اب یہ چاروں ٹیمیں فائنل میں پہنچنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دیں گی۔
Comments
0 comment