چیمئنز ٹرافی کی سیکیورٹی کیلیے پاک فوج کی خدمات لینے کی منظوری

چیمئنز ٹرافی کی سیکیورٹی کیلیے پاک فوج کی خدمات لینے کی منظوری

وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی
چیمئنز ٹرافی کی سیکیورٹی کیلیے پاک فوج کی خدمات لینے کی منظوری

ویب ڈیسک

|

8 Feb 2025

وفاقی کابینہ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء میں سیکیورٹی کیلیے فوج کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

منظوری کے بعد چیمپئنز ٹرافی کے میچز کے موقع پر سکیورٹی کے لیے سول آرمڈ فورسز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مشترکہ سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کیلیے غیر ملکی ٹیمیں 12 فروری سے پاکستان پہنچ رہی ہیں جنہیں وی آئی پی مہمان کی حیثیت سے ملک میں رکھا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیموں کی حفاظت اور امن و امان برقرار رکھنے کیلیے حکومت سے فوج کی خدمات دینے کی سفارش کی تھی۔

کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے ٹیموں کی فول پروف سکیورٹی کے لیے اداروں اور صوبائی ہوم ڈیپارٹمنٹس کو ہدایات جاری کر دیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!