چیئرمین پی سی بی کا پی ایس ایل فرنچائزز کیلئے بڑے انعامات کا اعلان
یہ انعامات فرنچائزز کے حوصلے بلند کریں گے
Webdesk
|
21 Nov 2025
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ کی ترقی اور معیار میں مزید اضافہ کرتے ہوئے آئندہ ایڈیشنز میں فرنچائزز کیلئے نئے انعامات متعارف کرا دئیے ۔
سوشل میڈیا سائیٹ ایکس پر ایک بیان میں چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پی ایس ایل چیمپئن ٹیم کو 5لاکھ ڈالر، رنرز اپ ٹیم کو 3 لاکھ ڈالر ،جبکہ کرکٹ کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرنے والی بہترین فرنچائز کو 2لاکھ ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔
محسن نقوی کے مطابق یہ انعامات فرنچائزز کے حوصلے بلند کریں گے اور پاکستان سپر لیگ کو مزید مضبوط بنیادیں فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر پاکستان کرکٹ کو نئی بلندیوں تک لے جانا ہمارا ہدف ہے۔
Comments
0 comment