چیئرمین پی سی بی نے باصلاحیت کرکٹرز کو بڑی خوش خبری سنادی
ویب ڈیسک
|
5 Mar 2024
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ اب قومی ٹیم میں میرٹ پر سلیکشن ہوگی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کی سلیکشن میرٹ پر ہو گی ، باصلاحیت کھلاڑیوں کو ٹیم میں آنے کے لیے انتظار نہیں کرنا پڑے گا ۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل میں شریک پاکستانی کھلاڑیوں سے ملاقات کی ۔اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اب قومی ٹیم میں تمام کھلاڑی میرٹ پر آئیں گے ، کوچنگ اسٹاف کی تقرری کے لیے رابطے میں ہیں اور بہترین دستیاب افراد کو کوچنگ اسٹاف میں تعینات کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کسی نے غلط کیا ہے یا صحیح، تنقید نہیں کرنا چاہتا، ہم سب کا ایک ہی مشن ہے اور وہ ہے جیتنا، ہم جیت سکتے ہیں اور جیت اس وقت ممکن ہے جب سب اکٹھے ہوں۔
Comments
0 comment