اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست
ویب ڈیسک
|
11 May 2024
ملائیشیا میں کھیلے گئے سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں جاپان نے فائنل میں پاکستان کو پنالٹی اسٹروک پر شکست دے کر فتح حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے 13 سال کے طویل عرصے کے بعد سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کا ٹورنامنٹ کھیلا اور فائنل کے چار کوارٹرز میں اچھا کھیل پیش کیا۔
پہلے دو ہاف میں جاپان کو ایک صفر کی برتری حاصل رہی، پھر تیسرے کوارٹر میں پاکستان نے لگاتار دو گول کر کے اس برتری کو ختم کیا۔ پاکستان کی جانب سے پہلا فیلڈ گول کھلاڑی احمد اعجاز اور دوسرا گول عبدالرحمان کی جانب سے کیا گیا۔
تیسرے کوارٹر کا کھیل ختم ہونے تک پاکستان کی جاپان پر دو ایک کی برتری برقرار رہی پھر چوتھے کوارٹر میں جاپانی کھلاڑی کازوماسا نے گول اسکور کیا س پر دونوں ٹیموں کے دو دو گول ہوگئے۔
چوتھے ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں اور میچ دو دو سے برابر رہا جس کے بعد پنالٹی شوٹ پر میچ کا فیصلہ ہوا۔جس میں جاپان کے پاکستان کو چار کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر ہاکی کے دوسرے بڑے ٹورنامنٹ کا تاج اپنے سر پر سجایا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل دسویں بار کھیلا ہے۔
Comments
0 comment