دشمن کی موت پر خوشی نہ منائیں، بھارتی طیارے کی تباہی پر آفریدی کا ردعمل

دشمن کی موت پر خوشی نہ منائیں، بھارتی طیارے کی تباہی پر آفریدی کا ردعمل

ایک دن ہمارے بھی جاسکتے ہیں، آفریدی
دشمن کی موت پر خوشی نہ منائیں، بھارتی طیارے کی تباہی پر آفریدی کا ردعمل

Webdesk

|

22 Nov 2025

شاہد آفریدی نے بھارتی طیارے کی تباہی اور پائلٹ کی ہلاکت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ"دشمن کی موت پر خوشی نہ منائیں"۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے دبئی ایئر شو میں بھارتی جنگی طیارے تیجس کے حادثے کو افسوسناک قرار دیا اور عوام سے اپیل کی کہ اس واقعے پر خوشی کا اظہار نہ کیا جائے۔

ایک صحافی کے سوال پر آفریدی نے کہا، "دشمن کی موت پر خوشی نہ منائیں، ایک دن ہمارے اپنے بھی جا سکتے ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔

خیال رہے کہ بھارتی ساختہ ہال تیجس لڑاکا طیارہ جمعے کے روز دبئی ایئر شو میں مظاہرے کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

 بھارتی فضائیہ نے پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق طیارہ مقامی وقت کے مطابق دو بج کر دس منٹ پر گرا۔

کرکٹ سے متعلق سوالات کے جواب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، ٹیم اچھی کارکردگی دکھا رہی ہے اور وہ پُرامید ہیں کہ ورلڈ کپ میں بھی ٹیم بہترین کھیل پیش کرے گی۔

پی ایس ایل میں دو نئی ٹیموں کی شمولیت پر آفریدی نے خوشی کا اظہار کیا اور اسے مثبت قدم قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو موقع ملے گا اور نئے ٹیلنٹ کو آگے آنے کا بہترین پلیٹ فارم ملے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!