افغان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقا کو چاروں خانے چت کردیا، سیریز میں تاریخی فتح
ویب ڈیسک
|
21 Sep 2024
افغانستان نے جنوبی افریقہ کےخلاف اولین ون ڈے سیریز میں تاریخ ساز فتح حاصل کر لی۔
شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں افغانستان نے پروٹیز کو 177 رنز سے شکست دی۔
اس سے قبل افغان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 311 رنز بنائے اور جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 312 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں پروٹیز ٹیم34.2 اوورز میں134 رنز پرڈھیر ہو گئی۔
افغانستان کے اسپنر راشد خان نے 5 اور ننگیالیہ کھروٹے نے چار وکٹیں حاصل کیں۔
قبل ازیں فاتح سائیڈ نے4 وکٹ پر 311 رنز اسکور کیے،اوپنر رحمان گرباز نے 105 رنزکی عمدہ اننگز کھیلی،عظمت عمرزئی86 اور رحمت شاہ50 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز شارجہ میں جاری ہے۔
Comments
0 comment