فخر زمان کی دو میچز پر پابندی کیخلاف اپیل مسترد

فخر زمان کی دو میچز پر پابندی کیخلاف اپیل مسترد

فخر زمان نے میچ ریفری کے فیصلے پر پی ایس ایل ٹیکنیکل کمیٹی کو اپیل کی تھی
فخر زمان کی دو میچز پر پابندی کیخلاف اپیل مسترد

Webdesk

|

3 Apr 2026

 لاہور: لاہور قلندرز سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان کی دو میچز پر پابندی کے خلاف اپیل پی ایس ایل ٹیکنیکل کمیٹی نے مسترد کردی۔

لاہور قلندرز کے فخر زمان نے میچ ریفری کے فیصلے پر پی ایس ایل ٹیکنیکل کمیٹی کو اپیل کی تھی۔ تین رکنی ٹیکنیکل کمیٹی نے اپیل کی سماعت کی اور فریقین کا موقف سنا، پروفیسر جاوید ملک ڈاکٹر ممریز نقشبندی اور سید علی نقی نے اپیل کی سماعت کی۔

کمیٹی نے میچ ریفری روشن ماہنامہ کا فیصلہ برقرار رکھا، میچ ریفری روشن ماہنامہ نے بال کی حالت تبدیل کرنے پر فخر زمان پر دو میچز کی پابندی عائد کی تھی، فخر زمان کو لیول تھری افینس کے تحت کارروائی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پی سی بی نے کہا تھا کہ فخر نے لیول تھری کے آرٹیکل 2.14 کی خلاف ورزی کی تھی۔واضح رہے کہ 29 مارچ کے میچ میں کراچی کنگز کی بیٹنگ کے دوران لاہور قلندرز کے کھلاڑی پر بال ٹمپرنگ کا الزام لگا تھا۔

 آن فیلڈ امپائروں نے لاہور قلندرز پر پانچ رنز کی پینالٹی کا جرمانہ عائد کیا تھی اور آخری اوور سے قبل گیند تبدیل کر دی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!