فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو معطل کردیا

فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو معطل کردیا

آئین کی پاسداری نہ کرنے پر پاکستان کو معطل کیا گیا ہے
فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو معطل کردیا

ویب ڈیسک

|

7 Feb 2025

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو معطل کردیا۔

عالمی تنظیم کے مطابق فیفا اور فٹبال فیڈریشن کے آئین کی پاسداری نہ کرنے پر پاکستان کو معطل کیا گیا ہے۔

معطلی صرف اس صورت میں ختم ہوگی جب پاکستان فٹبال فیڈریشن  کانگریس  ارکان فیفا کی آئینی ترمیم تسلیم کریں گے۔

ترجمان کے مطابق آئینی ترمیم کے تحت  منتخب صوبائی عہدیداروں کے ساتھ فٹبال سے وابستہ کوئی بھی شخص فٹبال فیڈریشن کا صدارتی امیدوار بن سکتا ہے۔

دو ہفتے قبل پی ایف ایف کانگریس ارکان  نے فیفا کی اس مجوزہ آئینی ترمیم کو مسترد کردیا تھا جس پر  فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے خلاف یہ ایکشن لیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!