اگلے ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کے لئے اچھی خبر

اگلے ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کے لئے اچھی خبر

اگلا ورلڈ کپ 2026ء میں بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا جس میں میزبان ممالک سمیت 12 ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کریں گی۔
اگلے ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کے لئے اچھی خبر

Webdesk

|

14 Jun 2024

کراچی : پاکستان ٹیم اس ورلڈ کپ کے سْپر ایٹ مرحلے میں نہ بھی پہنچ سکی تو 2026ء کے ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم براہ راست کوالیفائی کرے گی۔

اطلاعات کے مطابق اگلا ورلڈ کپ 2026ء میں بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا جس میں میزبان ممالک سمیت 12 ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کریں گی۔

اگلے ورلڈ کپ کے لیے سْپر ایٹ مرحلے کی 8، میزبان ملک کی 2 اور بہتر رینکنگ کی بنیاد پر مزید 2 ٹیمیں براہ راست ایونٹ کھیلنے کی اہل ہوں گی،ان 2 ٹیموں کے رینکنگ پوائنٹس 30 جون 2024ء کی بنیاد پر دیکھے جائیں گے۔

بھارت سْپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے کی وجہ سے اگلے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے تاہم سری لنکا اِس ورلڈ کپ کے سْپر ایٹ مرحلے میں نہیں پہنچا ہے۔

 لیکن 2026ء کی میزبانی کی وجہ سے اس نے اگلے ورلڈ کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کرلیا ہے جس کے بعد اب صورتحال یوں ہیں کہ دو سے تین ٹیمیں رینکنگ پوائنٹس کی بنیاد پر 2026ء ورلڈ کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کریں گی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء میں اب تک پاکستان اور انگلینڈ نے سْپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی نہیں کیا ہے جبکہ نیوزی لینڈ ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے۔

موجودہ رینکنگ پوائنٹس کی بنیاد پر تینوں ٹیمیں ممکنہ طور پر 2026ء ورلڈ کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کر جائیں گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!