غیرملکی لیگز میں پاکستانی کھلاڑی حصہ لے سکیں گے؟ پی سی بی نے اہم فیصلہ کرلیا

غیرملکی لیگز میں پاکستانی کھلاڑی حصہ لے سکیں گے؟ پی سی بی نے اہم فیصلہ کرلیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کھلاڑیوں کو این او سی جاری کردیا
غیرملکی لیگز میں پاکستانی کھلاڑی حصہ لے سکیں گے؟ پی سی بی نے اہم فیصلہ کرلیا

ویب ڈیسک

|

19 Nov 2025

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کئی قومی کرکٹرز کو بیرونِ ملک ہونے والی مختلف لیگز میں کھیلنے کی منظوری دے دی ہے۔

تازہ فیصلے کے تحت ابوظہبی ٹی10 لیگ اور آئی ایل ٹی ٹی 20 کے لیے متعدد کھلاڑیوں کو این او سی جاری کیے گئے ہیں۔

دبئی میں ہونے والی ٹی20 لیگ میں شرکت کے لیے فخر زمان، حسن نواز اور نسیم شاہ کو اجازت مل گئی ہے، جب کہ ابوظہبی ٹی10 میں کھیلنے کے لیے افتخار احمد، خواجہ نافع، آصف علی اور سلمان ارشاد کے این او سی بھی جاری ہو چکے ہیں۔

مزید جن کھلاڑیوں کو این او سی ملا ہے ان میں محمد عامر، عرفات منہاس، عرفان خان، اعظم خان، شاہنواز دھانی، عباس آفریدی، عاکف جاوید، میر حمزہ، عبید شاہ اور زمان خان شامل ہیں۔

یاد رہے کہ بڑے ناموں میں بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، شاداب خان اور حسن علی پہلے ہی بگ بیش لیگ میں شرکت کے لیے این او سی حاصل کر چکے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!