ہربھجن سنگھ کا شاہنواز دھانی سے مصافحہ، ویڈیو سامنے آگئی

ہربھجن سنگھ کا شاہنواز دھانی سے مصافحہ، ویڈیو سامنے آگئی

میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑی روایتی طور پر ہاتھ ملانے کے لیے ایک دوسرے کے پاس آئے
ہربھجن سنگھ کا شاہنواز دھانی سے مصافحہ، ویڈیو سامنے آگئی

Webdesk

|

20 Nov 2025

 ابو ظبی: ابوظبی میں کھیلے گئے ٹی10 لیگ کے میچ کے بعد بھارتی سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ نے پاکستان کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی سے مصافحہ کیاجس نے شائقین کی توجہ حاصل کرلی۔

یہ مصافحہ ناردرن وارئیرز اور ایسپن اسٹیلینز کے مقابلے کے فوراً بعد ہوا، جہاں دھانی نے شاندار بالنگ کرتے ہوئے آخری اوور میں صرف 8 رنز کا دفاع کیا اور ٹیم کو ٹورنامنٹ کی پہلی کامیابی دلائی، وارئیرز نے اسٹیلینز کو سنسنی خیز مقابلے میں چار رنز سے شکست دی۔

آخری اوور کے آغاز پر اسٹیلینز 107 رنز پر چار کھلاڑی آؤٹ کے ساتھ جیت کے قریب تھے تاہم دھانی نے صرف دو رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں اور میچ کا رخ یکسر بدل دیا، اس کے بعد کپتان ہربھجن سنگھ خود بیٹنگ کے لیے آئے، لیکن آخری دو گیندوں پر درکار چھ رنز پورے نہ کر سکے، وہ آخری گیند پر رن آؤٹ ہوگئے، یوں میچ وارئیرز کے نام رہا۔

میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑی روایتی طور پر ہاتھ ملانے کے لیے ایک دوسرے کے پاس آئے، جس میں ہربھجن سنگھ بھی شامل تھے، انہوں نے دھانی کے پاس آکر گرمجوشی سے مصافحہ کیا، جسے دیکھ کر سوشل میڈیا پر خوب چرچا ہوا، مداحوں نے اسے کھیل کی اچھی روح قرار دیا، جب کہ کچھ صارفین نے سابق بھارتی اسپنر کو ان کی پچھلی پالیسیوں کے برعکس رویّے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ ہربھجن سنگھ رواں سال انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں بھارت لیجنڈز کا حصہ تھے، جنہوں نے دو مرتبہ پاکستان لیجنڈز کے خلاف کھیلنے سے انکار کیا تھا۔

یاد رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان مصافحے کا تنازعہ اس سال کئی مواقع پر سامنے آیا، ایشیا کپ 2025ء میں بھارتی کھلاڑیوں نے تینوں میچوں میں پاکستانی ٹیم کے ساتھ رسمی مصافحہ نہیں کیا، اسی طرح آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025ء میں بھی دونوں ٹیموں کی کپتانوں نے ٹاس کے موقع پر ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!