ہیری بروک نے ٹی 20 کرکٹ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا

ہیری بروک نے ٹی 20 کرکٹ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا

انگلش کپتان ہیری بروک کو 35 گیندوں پر 78 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
ہیری بروک نے ٹی 20 کرکٹ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا

Webdesk

|

21 Oct 2025

کرائسٹ چرچ : انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 65 رنز سے شکست دی، 237 رنز کے تعاقب میں کیوی ٹیم 171 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

انگلش کپتان ہیری بروک کو 35 گیندوں پر 78 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ہیری بروک نے اس اننگز کے ساتھ ہی ٹی 20 میں 1000 رنز کا ہندسہ عبور کرلیا اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے 10ویں انگلش بیٹر بن گئے ہیں، انہوں نے یہ کارنامہ اپنے 51ویں میچ میں انجام دیا ہے۔

انگلینڈ کے سرفہرست ٹی 20 رنز بنانے والوں کی فہرست میں سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز جوس بٹلر ہیں جنہوں نے 143 میچوں میں 3869 رنز بنائے ہیں۔

آئن مورگن 115 میچوں میں 2458 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ ایلکس ہیلز 75 میچوں میں 2074 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

فہرست میں شامل دیگر قابل ذکر ناموں میں ڈیوڈ ملان (1892)، جونی بیئرسٹو (1671)، فل سالٹ (1540)، جیسن رائے (1522)، معین علی (1229) اور کیون پیٹرسن (1176) شامل ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!