ورلڈکپ میں تباہی مچانے والے میکسوئل پی ایس ایل کھلیں گے، قیاس آرائیاں
ویب ڈٰیسک
|
3 Dec 2023
ورلڈکپ 2023 میں جارحانہ بلے بازی کرنے والے آسٹریلوی بلے باز میکسوئل کی پاکستان سپر لیگ 9 میں شمولیت کے امکان کے حوالے سے خبریں گردش کرنے لگیں۔
سوشل میڈیا پر بعض کھلاڑیوں کی ٹریڈ کرنے والی کمپنیوں نے اشارا دیا ہے کہ میکسوئل پی ایس ایل 9 کے سیزن میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
اس حوالے سے کسی بھی فرنچائز نے تردید یا تردید تو نہیں کی البتہ اس بات کا فیصلہ 13 دسمبر کو ہوجائے گا کیونکہ پی ایس ایل 9 کیلیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹںگ ہوگی۔
اتنظامیہ کی جانب سے ڈرافٹںگ کیلیے لاہور کی نشینل کرکٹ اکیڈمی کا انتخاب کیا گیا ہے جس میں تمام فرنچائزز اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل میکسوئل پی ایس ایل سیزن میں کراچی کنگز کا حصہ رہ چکے ہیں۔
Comments
0 comment