جونیئر ہاکی، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں منگل کو آمنے سامنے ہوں گی

جونیئر ہاکی، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں منگل کو آمنے سامنے ہوں گی

پاکستان جونئیر ٹیم ہفتہ کواپنا افتتاحی میچ میزبان ملائیشیا سے کھیلے گی۔
جونیئر ہاکی، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں منگل کو آمنے سامنے ہوں گی

Webdesk

|

10 Oct 2025

 جوہربارو: سطان آف جوہر ہاکی کپ ہفتہ سے ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں شروع ہوگا۔

اس ایونٹ میں اکیس سال تک کی عمر کے کھلاڑی شریک ہوں گے، پاکستان جونئیر ٹیم ہفتہ کواپنا افتتاحی میچ میزبان ملائیشیا سے کھیلے گی۔

قومی جونئیر ٹیم نے ہاکی اسٹیڈیم جوہر بارو میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا، ہیڈ کوچ کامران اشرف کی نگرانی میں مختلف ڈرلز کے ذریعے کھیل میں نکھارلانے کی کوشش کی گئی۔

پاکستان اپنا دوسرا میچ اتوار کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا، ایک دن آرام کے بعد پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں منگل کو آمنے سامنے ہوں گی۔

جونئیر ہاکی ٹیم کے کپتان حنان شاہد نے بتایا کہ اسلام آباد میں بھرپورکیمپ کے بعد میچ سے پہلے واحد پریکٹس سیشن میں چیزوں کوبہتر کرنے کی کوشش کی ہے، کسی بھی ٹورنامنٹ کا پہلا میچ بہت اہم ہوتا ہے۔

 میزبان ملائیشیا اچھی ٹیم ہے، اس کے خلاف میچ جیت کر اپنے اعتماد میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!